نادرا نے چھوٹے بچوں کے لیے سمارٹ کارڈ کا اجراء کیا ہےجو ایک دن سے لے کر اٹھارہ سال سے کم عمر تک کے بچوں کو دیا جاتا ہے یہ سمارٹ کارڈ آج کل بچوں کے سکولوں میں مانگا جاتا ہے اور اگر آپ نے اپنے بچوں کا پاسپورٹ بنوانا ہو تو اس کے لیے ضروری ہوتا ہے
اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو نادرا جو سمارٹ کارڈ بنا کر دے رہا ہے وہ آج کل سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں بھی مانگا جاتا ہے یا اگر آپ کا بچہ یا بچی ائیر فورس آرمی یا کسی اور جگہ اپلائی کرنا چاہتا ہے تو اس کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے
اس لیے جو بچے بچیاں اٹھارہ سال سے کم عمر کےہیں ان کو یہ کارڈ حاصل کرنے کے لیے اصل ب فارم اور والدین کے کارڈ اور والدین کا ساتھ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے
یہ کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو نادرا دفتر جانا ہو گا اپنے بچوں کے ساتھ تاکہ نادرا آفیسر آپ کے بچوں کا کارڈ بنا سکے یہ کارڈ آپ سات دن میں بھی حاصل کر سکتے ہیں بیس دن میں بھی اور ایک ماہ میں بھی ان دنوں کی الگ الگ فیس دے کر
اگر آپ سات دن میں وصول کرنا چاہتے ہیں تو اس کی فیس 2500 روپے ہے اگر بیس دنوں میں وصول کرنا چاہتے ہیں تو اس کی فیس 1500ہے اور اگر آپ اس کو ایک ماہ میں وصول کرنا چاہتے ہو تو اس کی فیس 750روپے ہے